شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائیگا یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا


اسلام آباد(24نیوز) پاناما ریفرنسز ، شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ، نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) میں شامل کرنے کے لئےوزارت داخلہ نے کمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تین وزرا پر مشتمل کمیٹی نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے قانونی پہلووں کا جائزہ لے گی،نگران کابینہ اجلاس میں بھی معاملہ زیر غور آئے گا،نواز شریف اور مریم نواز کا نام کل ہی ای سی ایل میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو ای سی ایل کے لئے لکھے گئے دونوں خطوط نیب کے موقف کی تائید کرتے ہیں،تین رکنی کمیٹی اسحاق ڈار کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ میں شامل کرنے پر بھی غور کرے گی۔

اہم خبر:  سپریم کورٹ نے شیخ رشید کو اہل قرار دیدیا

واضح رہے کہ 11 جون کو نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز ، داماد کیپٹن (ر) صفدر اور بیٹوں حسن اور حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو ایک اور خط لکھا تھا۔ جس کے بعد وزارت داخلہ نے کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔