پاکستان نےاسکاٹ لینڈکو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

پاکستان نےاسکاٹ لینڈکو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی


ایڈنبرا( 24نیوز ) پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈکو48رنزسے شکست دے دی۔ پاکستان کے204 رنزکےجواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم 156رنزبناسکی۔ پاکستان کی نمبرون پوزیشن برقراررہے گی۔ پاکستان نےمسلسل پانچویں میچ میں180رنزسےزائد بنانے کاورلڈرکارڈ قائم کردیا۔

پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میں48رنز سے شکست دے دی۔ سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 204 رنز کا پہاڑ کھڑاکردیا۔سرفرازاحمد نےکیریر بیسٹ89 اور شعیب ملک نے53 رنزکی دھواں دار اننگز کھیلی۔جواب میں سکاٹ لینڈمقررہ اوورز میں 156رنزہی بنا سکی۔

اس میچ میں کچھ ریکارڈز بھی بنے۔ پاکستان وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مسلسل 5 اننگز میں 180 سے زائد رنز بنائے۔ بطور وکٹ کیپر اور کپتان سب سے زیادہ اسکورکرنے کا ریکارڈ سرفراز نے اپنے نام کرلیا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ کمارسنگاکارا کے پاس تھا جنھوں نے78 رنز بنائے تھے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔