پرویزمشرف کووطن واپسی کے لیے کل دوپہر2بجے تک مہلت


اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو آخری وارننگ دیدی، عدالت نے پرویز مشرف کو کل 2 بجے تک  کی مہلت دیدی۔ 

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ بغاوت کے مقدمے کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم تحفظ کی ضمانت دی جائے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت واپسی کے لیے مشرف کی شرائط کی پابند نہیں، پہلے کہہ چکے ہیں کہ مشرف کو تحفظ دیں گے ، گارنٹی لکھ کر دینے کے پابند نہیں، پرویز مشرف کمانڈو ہیں تو آ کر دکھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے شیخ رشید کو اہل قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو وطن واپس آنے کے لیے کل دوپہر 2 بجے تک کی مہلت دے دی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف کل 2 بجے تک آجائیں ورنہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

 

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔