نوجوانوں میں بلوچی چپل کے چرچے


کوئٹہ( 24نیوز )عیدکے رنگ دوبالا کرنے کیلئے بلوچی چپل بہت مشہور ہے یہ شخصیت میں رنگ بھر دیتی ہے اسی لیے عیدالفطر قریب آتے ہی شوقین افراد نے دکانوں کا رخ کرلیا ۔
بلوچستان کی تہذیب اور ثقافتوں کے رنگ عیدوں اور تہواروں میں بھی نمایاں طور پر نظر آتے ہیں۔۔عید کا معقع ہو اور بلوچی چپل کا ذکر نہ چھڑئے ایسا ممکن نہیں،کوئٹہ کا پرنس روڈ بلوچی چپل کی فروخت کا مرکز ہے جہاں کے شوقین افراد کی بڑی تعداداپنی پسند کے عین مطاق چپل کی خریداری میں مصروف رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  خوشخبری! حکومت کا ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنیکا اعلان

بلوچی چپل مری وال،شکاری،بگٹی کٹ،بالاچ کٹ،رند کٹ،مینگل کٹ کے مختلف ڈیزائیں میں بنائی جاتی ہے۔ جنکی تیاری میں چمڑا، ٹائر، ریگزین۔فوم۔اور ریشمی دھاگہ استعمال کیا جاتا ہے۔کاریگروں کا کہنا کہ عید کے قریب آتے ہی ان کا کاروباربہتر ہو جاتا ہے کیونکہ مختلف علاقوں سے لوگ چپل کی خریداری کے لیے آتے ہیں۔
محنت لگن اور ہنر کا حسین امتزاج بلوچی چپل کی شکل میں سامنے آتا جو ثقافت کی عکاس اور بلوچستان میں روزگارکار ذریعہ بھی ہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں