سماجی تنظیم کی یتیم بچوں کیلئے شاپنگ

سماجی تنظیم کی یتیم بچوں کیلئے شاپنگ


پشاور(24نیوز) چھوٹی عید کی آمد آمد، بچے بڑے سب ہی شاپنگ میں مصروف ہیں ایسے میں پشاور کے یتیم اور بے سہارہ بچوں کو بھی سماجی تنظیم نےشاپنگ کروائی، کسی نے شرٹ جینز خریدی تو کسی نے کیپ اور کسی نے جوتے خرید لیے۔

  یتیم اور بے سہارہ بچوں  کو  آیی ایم ولنٹیر نامی تنظیم نے شاپنگ سنٹر میں اپنی پسند کی شاپنگ کروائی،  40سے زائد بچوں کو عید کی شاپنگ کروائی گئی۔ کسی نے خوبصورت سوٹ لیے تو کسی نے جینز اور شرٹ پر اکتفا کیا. شاپنگ کے لیے لائے گئے ان بچوں کا تعلق صوبے کے مختلف اضلاع سے ہیں جن میں لڑکیاں اور لڑکے شامل ہیں۔

سماجی تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اپنے گھروالوں اور بچوں کی شاپنگ تو ہر کوئی کرتا ہے مگر ان یتیم بچوں کو شاپنگ کروانے سے دل کو سکون ملتا ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito