نواز شریف اور مریم لندن میں عید منائیں گے


لاہور(24نیوز) نواز شریف اور مریم نواز نے لندن جانے کی تیاری پکڑ لی،نواز  شریف اور مریم نوازوالدہ کلثوم نوازکی عیادت کرنے کل روانہ ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف اور مریم نواز کل صبح لندن کیلئے روانہ ہوں گے جس کے لیےٹکٹ بھی کنفرم کرلی گئی ہے۔ مریم نواز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں لاہور کے ایوان عدل میں ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئیں جہاں انہوں نے ریٹرننگ افسر کو مطلع کیا کہ وہ کل صبح 9 بجے لندن جارہی ہیں،  اس لیے وہ کل نہیں آسکیں گیں  جس کے بعد مریم نواز کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائیگا یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا

واضح رہے کہ واضح رہے کہ نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز  کی لندن میں طبیعت ناساز ہے  جب کہ نیب ریفرنسز کی وجہ سے نواز شریف اور مریم نواز ان کی خیریت دریافت کرنے نہیں جاسکے تھے، جبکہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے بھی دونوں رہنماؤں کو لندن جانے کی اجازت دے دی تھی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔