عمران خان اور بشریٰ مانیکامیں کیسا رشتہ؟پول کھل گیا


لاہور( 24نیوز ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کو سات ماہ گزر گئے لیکن عمران خان اپنی اہلیہ کے پاسپورٹ پر زوجیت تبدیل نہیں کروا سکے۔
بشریٰ بی بی نے عمران خان سے نکاح کے بعد ابھی تک اپنا پاسپورٹ ری نیو نہیں کروایا۔ جس کی وجہ سے بشریٰ بی بی اب تک اپنے نام کے ساتھ خاور مانیکا ہی لکھتی ہیں۔سعودی عرب جا نے کے لیے فہرست میں عمران خان کی اہلیہ کا نام بشریٰ خاور مانیکا درج کروایا۔ سعودی عرب جانے والے چارٹرڈ طیارے میں چھ افراد سوار تھے،جن میں عمران خان ، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ، پی ٹی آئی رہنما علیم خان ان کی اہلیہ ، عون چودھری اورزلفی بخاری شامل تھے۔

پڑھنا مت بھولیں: سعودی خواتین معاشرتی روایات کیخلاف کام کرنے کیلئے تیار
یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی شادی ہوجانے سے متعلق خبریں تب عام ہوئیں جب رواں سال کے آغاز میں 6 جنوری کو ہی معروف صحافی عمر چیمہ نے کپتان کی تیسری شادی کی خبر بریک کی۔ اپنے دعوے میں عمر چیمہ نے برملا کہا کہ یکم جنوری کو کپتان تیسری شادی کر چکے ہیں اور ان کی اہلیہ کوئی اور نہیں بلکہ وہی خاتون بشریٰ مانیکا ہیں جن سے کپتان روحانی رہنمائی حاصل کرنے جایا کرتے ہیں۔
پہلے پہل تو ان خبروں کی تردید کی گئی جس کے بعد18 فروری 2018ءکو پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی تیسری شادی کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ عمران خان نے تیسری شادی پر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کر دیا۔