عید کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا


 کراچی( 24نیوز ) شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل شام کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال  کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل شام کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے۔  اجلاس کی صدارت چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عید الفطر 2018 کے نئے فیشن ٹرینڈز 

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے  مرکزی رویت ہلال مرکزی رویت ہلال  کمیٹی  کے دفاتر میں بھی اجلاس ہوں گے۔ جہاں موصول ہونے والی شہادتوں کے  حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔