جناح ہسپتال کی سنی گئی، آٹھ میں سے چار لفٹس کو فعال کر دیا گیا


لاہور (24نیوز)  جناح ہسپتال کی سنی گئی، آٹھ میں سے چار  لفٹس  کو فعال کر دیا گیا، دو کی مرمت کا کام جاری، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد تمام  لفٹس  ٹھیک کر دی جائیں گی۔

 سٹی 42 نیوزذرائع کے مطابق  چیف جسٹس آف پاکستان نے جناح ہسپتال کے دورے کے دوران  لفٹس  بند ہونے کا سختی سے نوٹس لیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ  لفٹس  کو فوری فعال کیا جائے تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو لاحق پریشانی ختم ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:میو ہسپتال جرائم کنڑول کرنے میں ناکام ہو گیا 

چیف جسٹس کے دورے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے آٹھ میں سے چار  لفٹس  کو فعال بنا دیا ہے جبکہ دو کی مرمت کا کام جاری ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں آٹھ  لفٹس  نصب ہیں جن میں سے چار اس وقت فنکشنل ہیں اور چند ہفتوں میں باقی بھی فعال کر دیی جائیں گی۔