کم ازکم عمرہ تو اپنے پلے سے کرلو، مفت بری کی بھی انتہا ہے: خواجہ آصف


24 نیوز : سابق وزیر خارجہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بغیر نام لیے کہا ہے کہ کم ازکم عمرہ تو اپنے پلے سے کرلو۔ مفت بری کی بھی انتہا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ اور قریبی ساتھی ذلفی بخاری کے ہمراہ عمرہ کے لیے سعودی عرب گئے جس پر سابق وزیر خارجہ نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کیونکہ ذلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) میں شامل تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ مانیکامیں کیسا رشتہ؟پول کھل گیا

عمران خان نے اپنے ذرائع استعمال کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکلوایا۔ وزارت داخلہ نے ان کو 6 دن کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت دی۔ جس پر خواجہ آصف نے ٹوئٹ پیغام میں اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔ 

 پڑھنا نہ بھولیں: وزارت داخلہ کا زلفی بخاری کوبیرون ملک کا اجازت  نامہ دینے کے معاملہ پر یوٹرن 

انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کم ازکم عمرہ تو اپنے پلے سے کرلو۔ مفت بری کی بھی انتہا ہے۔ خرچے کے لیے بندے کا نام بھی ای سی ایل سے نکلوا لیا۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف کے عمران خان پر طنز کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی خاص رد عمل سامنے نہیں آیا۔