" ملک میں جمہوریت جعلی اور خلائی ہے"



کراچی(24 نیوز) جمیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناہے کہ ملک میں جمہوریت جعلی اور خلائی ہے،احتساب کرنے والوں کااحتساب ہم کرینگے،ملک کوبحرانوں سے نکالنے کے لیے آل پارٹریس کانفرنس طلب کی جائےگی۔

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اویس شاہ نورانی کی رہائش گاہ پرمولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کااہتمام کیاگیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بولے ملک میں جمہوریت جعلی اور خلائی ہے،بجٹ کے عین وقت سیاسی گرفتاریاں سجھ نہں آتیں۔

مولانا کامزید کہاتھا،رات بارہ بجے قوم سے خطاب کاکونسا وقت ہے،جو سینسر ہواوہ پتاچلناچاہیئے کہ کیابات کہی گئی، مولانا فضل الرحمان نے ملک کی معاشی سیاسی صورت حال کے حوالے سے جلد آل پارٹیرز کانفرنس بلانے کابھی اعلان کیا،عید ملن پارٹی میں پیپلزپارٹی کے نثار کھوڑو،راشد ربانی،پی ایس پی کے مصطفی کمال انیس قائم خانی ،اے این پی کے شاہی سید سمیت دیگرسیاسی شخصیات کے شرکت کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer