خیبر پختونخوا کا بجٹ تیار،ترقیاتی پروگرام کیلئے 2 کھرب 9 ارب روپےمختص

خیبر پختونخوا کا بجٹ تیار،ترقیاتی پروگرام کیلئے 2 کھرب 9 ارب روپےمختص


پشاور(24نیوز)خیبرپختونخوا کا سالانہ ترقیاتی پروگرام تیار کر لیا گیا ہے، سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 2 کھرب 9 ارب روپےمختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام تیار کر لیا،نئے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 2 کھرب 9 ارب روپےمختص کئے گئے ہیں،س میں 87 ارب 50کروڑ روپے کی غیرملکی امداد اور قرضہ بھی شامل ہے، جبکہ صوبائی حکومت اے ڈی پی کیلئے 50 ارب روپے کا قرض بھی لے گی۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 36 ارب 50 کروڑ روپے مقامی حکومتوں کیلئے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 90 فیصد جاری جبکہ 10فیصد نئی اسکیموں پر خرچ کیا جائے گا۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سڑکوں کیلئے 22 ارب، 62 کروڑ، 40 لاکھ روپے،تعلیم کیلئے 21 ارب، 65 کروڑ50 لاکھ،صحت کیلئے 10 ارب 26 کروڑ، کھیل وثقافت کے منصوبوں کیلئے 5 ارب، 66 کروڑ، 90 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ میں پشاور اور ہنگو میں وزیراعظم سستا گھر سکیم سمیت، صحت انصاف کارڈ، بلاسود قرضے، بلین ٹری سونامی منصوبے بھی شامل کئے گئے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer