ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا


کراچی(24نیوز) روپے کی بے قدری جاری، ڈالر ایک بار پھر  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ڈالر کی پرواز بلند سے بلند ہونے لگی، ڈالر انٹر بینک میں 84 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر اپنی بلند ترین سطح 152روپے 40 پیسے کا ہوگیا، انٹر بینک میں 4 روز کے دوران روپے کی قدر 3 روپے 53 پیسے کم ہوچکی ہے۔  اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 152 روپے 40 پیسے کا ہوگیا ہے،  ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے، 100انڈیکس 420 پوائنٹ اضافہ کے بعد 35 ہزار 358 پر آگیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔