’’بنی گالہ کرپشن کے پیسوں سے بنا‘‘

’’بنی گالہ کرپشن کے پیسوں سے بنا‘‘


لاہور(24نیوز) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میں زرمبادلہ 23/24بلین ،ڈالر 100 سے 106 کے لگ بھگ تھا ،ملک میں بجلی کے اندھیرے ختم کئے،انفراسٹرکچر بنایا،ملک کو ترقی کی طرف لیکر گیا، عوام ہم سے مطمئن تھے ، پر امید تھے،مگر اب مایوس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بڑی محنت کی ،اس کے منصوبے دیکھیں اور کے پی کے میں ان کے منصوبے دیکھیں،ہم نے دہشت گردی ،بیروزگاری اور عوام میں مایوسی ختم کی،ملک کو دنیا میں وقار بلند کیا ، عمران خان کشکول لیکر دنیا میں گھوم رہا ہے۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 2016 میں ہماری کارکردگی کو دیکھتے عوام کہتی تھی ن لیگ پھر جیت جائے گی، عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہے ،اس کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں، عمران خان نااہل شخص ہے،بنی گالہ کا گھر کرپشن سے بنایا،پھر کہتا ہے کہ بیگم کے پیسوں سے بنا، حلیمہ خان کی کرپشن کسی کو نظر نہیں آتی، پشاور میٹر و میں کرپشن اس کی لاگت کا اندازہ لگائیں ، شہباز شریف کی میٹرو دیکھیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer