بینچ ٹوٹ گیا

بینچ ٹوٹ گیا


اسلام آباد(24نیوز)فواد حسن فواد میرے جاننے والے ہیں کیس نہیں سن سکتا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے بینچ میں بیٹھے سے معذرت کر لی۔جسٹس یحییٰ کی معذرت کےبعدشہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کیس کا بینچ ٹوٹ گیا۔نئے بینچ کی تشکیل کے بعد دوبارہ سماعت ہوگی۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کرنا تھی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت کے بعد شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ سپریم کورٹ کے نئے بینچ کی تشکیل کے بعد اپیلوں پر دوبارہ سماعت ہوگی۔

یاد رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرچکی ہے جسے نیب نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer