حالات کشیدہ، تیل بردار جہازوں پر حملہ ہوگیا

حالات کشیدہ، تیل بردار جہازوں پر حملہ ہوگیا


24نیوز: خلیج عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ ہوا جس کے بعد ایک بحری جہاز میں آگ لگ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2 بحری جہاز متحدہ عرب امارات سے تیل بھروانے کے بعد سنگاپور کی طرف جا رہے تھے کہ اس دوران خلیج عمان میں دونوں تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ ہوگیا جس کے بعد ایک جہاز میں آگ لگ گئی تاہم دونوں بحری جہازوں سے عملے کو باحفاظت نکال لیا گیا ۔

واضح رہے کہ ایک ماہ پہلے بھی خلیج عمان میں اسی طرح کے حملے میں 4 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد برطانوی مرین سیفٹی گروپ کی جانب سے دوبارہ ایسے واقعہ کے رونما ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔