وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے 5 مشیر ومعاونین کی تقرری معطل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے 5 مشیر ومعاونین کی تقرری معطل


پشاور(24نیوز) ‏پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اکرام اللہ نے بڑا فیصلہ سنادیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون اجمل وزیرسمیت 5 مشیر و معاونین خصوصی کی تقرری معطل کردی۔ صوبائی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے 31جولائی کو جواب طلب کرلیا۔

اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق ڈپٹی اسپیکرخوشدل خان ایڈووکیٹ کی دائر درخواست کی سماعت جسٹس اکرام اللہ خان اورجسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ 18 ویں ترمیمی بل کے تحت وزیراعلیٰ کو خاص حد سے زیادہ کابینہ کے ارکان رکھنے کی اجازت نہیں۔ صوبے میں پانچ مشیروں اورمعاون خصوصی کا تقرراۤئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے معطلی کا حکم جاری کر دیا۔معطل ہونے والوں میں اجمل وزیر،ضیابنگش، عبدالکریم،حیات اللہ اور کامران بنگش شامل ہیں۔عدالت نےسماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔