سپر لیگ کا اہم ٹاکرا آج ہوگا

سپر لیگ کا اہم ٹاکرا آج ہوگا


شارجہ(24نیوز)پاکستان سپر لیگ کا میلہ اپنے فیصلہ کن مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے،تمام ٹیمیں اگلے پلے آف مرحلے میں جانے کیلئے پوری جان لڑا رہی ہیں،ٹیموں کی انتظامیہ بھی انتہائی پرجوش دکھائی دیتی ہے،اس ٹورنامنٹ کی اہم بات یہ ہے کہ سیمی فائنلز لاہور اور فائنل میچ کراچی میں ہوگا۔
آج ٹورنامنٹ کا انتہائی اہم میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا،شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیمیں رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی، ایونٹ کے آخری 4 روز کے دوران 6 لیگ میچز پلے آف میں قسمت آزمائی کرنے والی 4 خوش قسمت ٹیموں کا فیصلہ کریں گی۔

پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
امکان یہی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ اور موجودہ کپتان سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گروپ میں پہلی دو پوزیشن حاصل کریں گی۔،پہلی دو ٹیموں کے درمیان دبئی میں اتوار کو پہلا پلے آف ہوگا اور فاتح ٹیم کو براہ راست کراچی فائنل کا ٹکٹ ملے گا جبکہ ہارنے والی ٹیم 21 مارچ کو لاہور کے آخری پلے آف میں ایک بار پھر قسمت آزمائے گی جب کہ 2 بدقسمت ٹیمیں وطن واپسی کا سفر شروع کریں گے۔
ملتان سلطان کیلئے یہ میچ زندگی موت کی اہمیت رکھتا ہے،ملتان سلطانز کے پاس پلے آف میں جانے کے لئے آج آخری موقع ہے، اس نے 9 میچز کھیلے جس میں 4 جیتے، چار ہارے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔
اسلام آباد کی ٹیم نے سب سے کم سات میچز کھیلے اور 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد نے 7 میں سے 5 میچز جیتے اور اسے 2 میں شکست ہوئی، لاہور قلندرز مسلسل تیسرے سال پہلے مرحلے سے فارغ ہوچکی ہے اور اس کے پاس آگے جانے کا کوئی چانس نہیں البتہ وہ دوسروں کی پارٹی خراب کرسکتی ہے۔

پی ایس ایل تھری: ملتان سلطانز،کراچی کنگز اور پشاور زلمی مشکلات کا شکار
لاہور قلندرز کے خلاف شکست کی وجہ سے کراچی کی ٹیم بھی ایک نئی مصیبت میں مبتلا ہوگئی ہے، کراچی کنگز کو ابھی 2 میچز کھیلنے ہیں اور ایک کامیابی اس کی مشکلات کو آسان کردے گی۔،پشاور زلمی کو اپنے باقی دونوں میچز جیتنے ہیں جن میں غلطی کی گنجائش نہیں اور ایک شکست بھی اسے ایونٹ سے باہر کرسکتی ہے۔
واضح پاکستان سپرلیگ کا تیسرا ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے،پہلے مرحلے کے اہم میچ کھیلے جارہے ہیں۔