دانیال عزیز کی شامت آگئی،سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا


اسلام آباد(24نیوز)وفاقی وزیر دانیال عزیز اپنی زبان کی وجہ سے پھنس گئے ہیں، سپریم کورٹ نے ان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے بڑا قدم اٹھا لیا ہے،اب ان کے مقدمہ کی سماعت کے دوران جرح بھی ہوگی،سوال وجواب بھی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،جسٹس مشیر عالم نے فرد جرم پڑھ کر سنائی اور کہا کہ آپ نے 2017 میں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کی جس میں آپ نے الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ کے نگراں جج نے ریفرنس تیار کروایا۔
فرد جرم میں کہا گیا کہ آپ نے جسٹس اعجاز الاحسن کے لئے کہا کہ ان کے خلاف اپ نے مواد اکٹھا کرلیا ہے اور ایک انٹرویو کے دوران آپ نے کہا کہ جہانگیر ترین کی نااہلیت کا فیصلہ عمران خان کو بچانے کے لیے ہے۔

نواز شریف اور ساتھی محفوظ،عمران خان پھنس گئے
جسٹس مشیر عالم نے دانیال عزیز کو کہا کہ آپ کے خلاف توہین عدالت کے سیکشن تین کے تحت کارروائی کی جاتی ہے، ہم نے فرد جرم پڑھ کر سنائی کیا وہ آپ نے سمجھ لی جس پر انہوں نے جواب دیا جی میں نے سمجھ لی ہے تاہم صحت جرم سے انکار کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے دانیال عزیز کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے ا?ج کی تاریخ مقرر کی تھی، دانیال عزیز نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ درخواست گزار پاکستان کے آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے اور کبھی ریاستی اداروں کی توہین و تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ٹی وی ٹاک شوز کے دوران دانیال عزیز کے عدلیہ مخالف بیانات پر 2 فروری کو توہین عدالت کا ازخودنوٹس لیتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تھا۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں