نیشنل سٹیڈیم کراچی پی ایس ایل فائنل کیلئے تیار

نیشنل سٹیڈیم کراچی پی ایس ایل فائنل کیلئے تیار


کراچی (24نیوز) کراچی والے نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ ایکشن دیکھنے کیلئے ہوئے ہیں بیتاب، کیونکہ مارچ میں تو ہوگا پی ایس ایل کا فائنل، اپریل میں ہوگی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز، نیشنل اسٹیڈیم میں تزین و آرائش اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کا تاریخی نیشنل اسٹیڈیم پی ایس ایل کے فائنل کے لئے تیار کرلیا گیا،کہیں نیا رنگ روغن تو کہیں راہداریوں کو سجایا جا رہا ہے،پرانی نشستوں کی جگہ نئی چمچماتی نشستیں جگہ لے رہی ہیں-
چھت۔کو موسم کے پیش نظرکھلا ہی چھوڑنے کا پروگرام ہے،گھاس کو سرسبز رکھنے کے لئے مستقل پانی کے فوارے بھی چل رہئے ہیں۔

سپر لیگ کا اہم ٹاکرا آج ہوگا
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ 25 مارچ پی ایس ایل کے فائنل کےساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز جو کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے، یہی وجہ ہے کہ تماشائیوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے، شہر قائد کے باسیوں کو ایک طویل عرصے بعدملکی اور غیر ملکی کر کٹرز  کی کہکشاں نیشنل اسٹیڈیم میں دیکھنے کو ملے گی۔