جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والے نوسربازوں کا گروہ گرفتار


 گوجرانوال(24نیوز) ہیلو بھائی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت آپ کا دس لاکھ روپے کا انعام نکل آیا ہے۔ ایسی کالز آپ کو بھی موصول ہوتی ہوں گی۔ گوجرانوالہ میں لوگوں کو جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والے نوسربازوں کا گروہ پکڑا گیا۔

 اکثر اسی طرح کی رانگ کال اپکو بھی ملتی ہونگی۔  یہ کال سننے کے بعدہر ایک چند لمحے کے لیے ضرو سوچتا ہے کہ کیا واقعی کوئی انعامی رقم ملنے والی ہے مگر ایسا ہر گز نہیں ہوتا۔

 سی آئی اے پولیس کی حراست میں ملزم کا کہنا ہے کہ لوگوں کو جب لالچ دیا جاتا ہے تو متعدد ان کے جھانسے میں آ ہی جاتے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ متعدد بار پکڑے گئے مگر ابھی تک جیل نہیں گئے۔ سی آئی اے پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں نے دوران تفتیش ایسے انکشافات کیے جس کو سن کر وہ خود بھی حیران رہ گئے۔

 یہ لوگ ہیں تو ان پڑھ مگر سادہ لوگوں سے لوٹی گئی رقم آن لائن نکلوا لیتے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ملزموں کے قبضے سے 8لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے۔

 ذرائع کے مطابق ملزموں کا نیٹ ورک پورے پنجاب میں سرگرم ہے۔ جن کی گرفتاری کے لئے کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔