پاکستان کی جمہوریت جوتوں کی زد میں آگئی، عمران خان پر دوسرا وار


گجرات(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کو جوتا مارنے کی کوشش کی گئی۔ جوتا مارنے والے شخص کو  پی ٹی ائی  کارکنان نے پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی ائی  رہنما عمران خان کو جوتا مارنے کی کوشش کی گئی۔

 کارکنوں نے جوتا مارنے والے نوجوان کو پکڑنے کے بعد خوب درگت بنائی اور مکوں، تھپڑوں کی بارش کردی۔ پولیس نے مبینہ شخص کو حراست میں لے لیا 

 گیا۔

واٖضح رہے کے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان خطاب کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ شریف خاندان ملک کو  لوٹ رہا ہے ، جس دوران ان  پر جوتا اچھال دیا گیا  لیکن  جوتا عمران خان کو لگنے کی بجائے علیم خان کو لگ گیا۔