نیب نےایک اور جھوٹ کا پول کھول دیا


لاہور(24نیوز) آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار4 افراد کی ہشاش بشاش حالت میں تصاویر جاری کرکے تشدد کے الزامات مسترد کردیے گئے۔ تصاویرمیں اسرارسعید، بلال قدوائی، امتیازحیدر، عارف بٹ موجود ہیں۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم قانون کے مطابق ملزموں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق چاروں ملزموں کی ہشاش بشاش حالت میں تصاویر جاری کردی۔ تصاویر اس تاثر کو ختم کررہی ہیں کہ ملزمان پر تشدد کیا گیا ہے۔

نیب کی تفتیشی ٹیم قانون کے مطابق ملزمان سے تحقیقات کر رہی ہے۔ ملزمان کے ریمانڈ مکمل ہونے تک مزید انکشافات کی توقع ہے۔ ملزمان کے کئے گئے انکشافات کی روشنی مختلف اداورں سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

20 مارچ کو احتساب عدالت میں پیشی کے وقت ملزمان کے انکشافات سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جائے گی۔