بارشیں، برفباری، لینڈ سلائیڈنگ، محکمہ موسمیات نے نئی پیشین گوئی کر دی

بارشیں، برفباری، لینڈ سلائیڈنگ، محکمہ موسمیات نے نئی پیشین گوئی کر دی


24 نیوز: شمالی علاقہ جات، گلگت، سوات،چلاس،پشاوراورکوہستان میں کہیں شدید بارش تو کہیں برفباری کا سلسلہ جاری۔ لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند ہو گئی۔

محکمہ موسمیات نے بدھ سے ملک بھر کے علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشین گوئی کی ہے۔پشاورمیں بارش، گرمی سے خوفزدہ شہریوں نے بھیگے موسم کا خیرمقدم کیا۔ ادھر پہاڑی علاقوں پر اب بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ چلاس اور دیامر میں رم جھم سے موسم مزید سرد ہو گیا۔

یہ بھی پڑھئے: کیا سردی لوٹ آئے گی، محکمہ موسمیات نے سنا دی ہے نوید

شہر اور گردونواح میں بارش کا وقفہ وقفہ سے سلسلہ جاری ہے۔لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کوہستان ہربن کے مقام پر شاہراہ قراقرم بند ہوگئی۔ لنڈی کوتل میں شدید بارش اورژالہ باری سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، سڑکیں سفید ہوگئیں۔

ضرور پڑھئے: سیاست دانوں پر جوتا اچھالے جانے کی 10 سالہ داستان

گلگت میں بھی پچھلی رات سے تیز بارش ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔سوات میں بھی جاتی سردی ٹھہر گئی، شہری علاقوں میں بہار کی آمد اور پہاڑوں پر ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔