دنیا کے سستے ترین شہر

دنیا کے سستے ترین شہر


(24نیوز) کسی دوسرے ملک میں رہائش کا سوچنا ایک دلچسپ سوچ ہوسکتی ہے۔ اس سوچ کے ساتھ  اس عنصر کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے کہ ملک اور شہر بھی اچھا ہو اور زیادہ خرچہ بھی نہ ہو ۔ اس حوالے سے ایک رپورٹ جاری ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے کونسے شہر رہائش کیلئے سستے ہیں۔

اکانومسٹ انٹیلی جنس نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں رہائش کے لحاظ سے دنیا کےسستے ترین شہروں کے نام بتائے گئے ہیں۔ان سستے ترین شہروں میں پاکستان کا شہر کراچی بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق دمشق دنیا کا سب سے سستا ترین شہر ہے۔ اس کے بعد کیریاس، الماتی، لیگوس، بنگلور، کراچی، الجزائر، چنائی، بخارسٹ اور نئی دہلی شامل ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔