جہاز کیا گرا ،دنیا نے منہ موڑ لیا

جہاز کیا گرا ،دنیا نے منہ موڑ لیا


لندن(24نیوز)ایتھوپین مسافر طیارے کے حادثے کے بعد 737میکس  بوئنگ استعمال کرنیوالے ممالک کی اکثریت نے ان طیاروں کی اپنی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

دنیا کی 28ایئرلائنز نے 737 میکس گراؤنڈ کردیئے،امریکا کا انکا،سنگاپور کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی 737میکس طیاروں کا اپنی فضائی حدود میں داخلہ بند کردیا،

بھارت   ان ممالک کی طویل ہوتی فہرست میں ایک نیا اضافہ ہے جنھوں نے بوئنگ 737 میکس طیاروں پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بھارت   کی وزارتِ سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ بوئنگ 737 میکس طیاروں کو  فوری  گراؤنڈ کیا جا رہا ہے۔یہ طیارے اس وقت تک گراؤنڈ رہیں گے جب تک ان میں مناسب تبدیلیاں اور حفاظتی اقدامات نہ کر لیے جائیں،اگرچہ امریکہ نے ان طیاروں کو سفر کے لیے محفوظ قرار دیا ہے تاہم امریکہ کی ایسوسی ایشن آف فلائیٹ اٹنڈنٹس نے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سے اپیل کی ہے کہ خطرے کے پیشِ نظر امریکہ میکس 737 کے فضائی بیڑے کو عارضی طور پر گراؤنڈ کر دے۔

یادرہے گذشتہ اتوار کو ایتھوپیا میں پیش آئے فضائی حادثے کے بعد سے اب تک درجنوں ممالک بشمول برطانیہ، چین اور آسٹریلیا نے بوئنگ کے اس ماڈل کے طیارے جس کو حادثہ پیش آیا تھا پر پابندی عائد کی ہے۔ اس حادثے میں 157 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 دیگر ممالک نے اس حوالے سے ہونے والی تحقیقات کا ’بغور جائزہ‘ لینے کے بعد ان طیاروں کو مزید استعمال کرنے یہ نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ دیگر ممالک اس کا استعمال بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گذشتہ پانچ ماہ کے دوران بوئنگ کے اس ماڈل کے طیارے کو یہ دوسرا حادثہ پیش آیا تھا جس نے مختلف ممالک میں اس کے استعمال کے حوالے سے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer