چین نے اقوام متحدہ میں پاکستان دوستی کا ثبوت دیدیا

چین نے اقوام متحدہ میں پاکستان دوستی کا ثبوت دیدیا


بیجنگ(24نیوز) چین نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کی طرف توجہ دینے کا کہا ہے،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے معاملے کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کی جانب بھی توجہ دینا چاہیئے ۔

چینی ترجمان نے یہ بات  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی امریکی کوششوں کے جواب میں کہی، 1267 پابندی کمیٹی کی جانب سے کسی دہشت گرد کی حیثیت پر چین کا موقف اصولی اور واضح ہے۔

چینی ترجمان کا  مزید کہنا تھا کہ چین نے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کمیٹی کے طریقہ کار اور قواعد و ضوابط پر عمل کیا جبکہ ذمہ دارانہ طریقے سے ہی بحث میں حصہ لیا،چینی عہدیدار نے کہا کہ صرف بات چیت کے ذریعے ہی ہم مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکال سکتے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer