23 مارچ کی یوم پاکستان تقریب میں ایک نہیں دو وزیر اعظم شریک ہوں گے



راولپنڈی(24نیوز)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ خوشخبری ٹوئیٹ کرکے کہی، ملائیشیا کے وزیراعظم  کے علاوہ آذر بائیجان کے وزیر دفاع،اومان اور بحرین کی فورسز کے سربراہان،چین ،سعودی عرب،ترکی اور سری لنکا سے بھی اہم شخصیات شرکت کرینگے۔

سرکاری حکام بھی پریڈ میں خصوصی شرکت کریں گے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یوم پاکستان پریڈ کے حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے۔

یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ’’پاکستان زندہ باد‘‘ہوگا۔ یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر پاکستان کے برادر ملک ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔ جبکہ آذربائیجان، بحرین، سعودی عرب اورسری لنکا کے پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان پریڈ میں آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف تقریب میں شریک ہوں گے۔

جبکہ بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اور بحرین فوج کےکمانڈر جنرل شیرمحمدبن عیسیٰ الخلیفہ تقریب میں شریک ہوں گے۔ دوسری جانب ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی پاکستان آمد سے متعلق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سرکاری وفد کے ہمراہ پاکستان آ رہے ہیں اور وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھتے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer