گیس صارفین کیلئے خوشخبری،وزیر اعظم کے حکم پر عملدرآمد شروع

گیس صارفین کیلئے خوشخبری،وزیر اعظم کے حکم پر عملدرآمد شروع


اسلام آباد(24نیوز)اووربلنگ کے ستائے گیس صارفین کیلیے خوشخبری آگئی، صارفین کو اضافی رقم واپس کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے  احکامات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

آئندہ ماہ صارفین کو گیس کے بل کم آئیں گے، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے بل ایڈجسمنٹ کا نیا فارمولا متعارف کروا دیا ،اووربلنگ کی رقم تین مراحل میں واپس کی جاے گی، پہلے مرحلے میں 11 ہزار 552 صارفین کو اضافی رقم واپس کی جاے گی۔

دستاویز کے مطابق  آئندہ ماہ گیس صارفین کے بل ایڈجسمنٹ کے ساتھ آئیں گے، سوئی ناردرن کمپنی پہلے مرحلے میں 5 کروڑ روپے صارفین کو واپس کرے گی ،تین سے چار ہزار روپے فی صارف واپس کیے جائیں گے ،دستاویز گزشتہ ماہ 45 ہزار سے زائد صارفین اووربلنگ سے متاثر ہوئے تھے۔