پی ایس ایل،زلمی آج گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائیں گے

پی ایس ایل،زلمی آج گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائیں گے


کراچی(24نیوز) پاکستان سپر لیگ کا سفر اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، جس میں مقابلہ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی چار ٹیموں کے درمیان ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا کوالیفائر میچ پوائنٹس ٹیبل کی دو سرفہرست ٹیموں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔

کل  پوائنٹس ٹیبل پر تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی اسلام آباد یونائٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پہے ایلیمنیٹر میں مدمقابل ہوں گی۔جمعہ کے روز دوسرے ایلیمنیٹر میں کوالیفائر ہارنے والی ٹیم کا مقابلہ پہلے ایلیمنیٹر کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل اتوار کی شب کھیلا جائے گا۔