آرمی چیف سے برطانوی سیکریٹری دفاع کی ملاقات



راولپنڈی(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی سیکریٹری دفاع اسٹیفن لیوگروف نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاک بھارت حالیہ کشیدگی،خطے کے امن کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق برطانوی سیکریٹری دفاع نے آرمی چیف سے ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور سمیت خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برطانوی سیکریٹری دفاع نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer