تاریخی پکچر وال کی تزین و آرائش آخری مراحل میں داخل

 تاریخی پکچر وال کی تزین و آرائش آخری مراحل میں داخل


لاہور ( 24 نیوز ) قلعہ لاہور میں واقع تاریخی پکچر وال یا تصویری دیوار کے مغربی حصے کی تزین و آرائش آخری مراحل میں ہے، دنیا کی سب سے بڑی تصویری دیوار کے تحفظ اور بحالی کا آغاز چند سال پہلے ہوا تھا۔ 

دیوار پر چھ سو سے زیادہ تصویریں بنائی گئی تھیں جو وقت گزرنے کیساتھ دھندلی ہورہی تھیں۔  تصویرں میں مختلف منظر تھے جو اکبر اعظم سے لےکرشاہ جہاں کےدورکی ثقافت کی عکاسی کرتےتھے۔ روغنی ٹائلوں پریہ نمونے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے۔ یہاں تک کہ والڈسٹی اتھارٹی نےان کی بحالی کیلئے منصوبےکاآغازکیا جسے آغا خان ٹرسٹ فار کلچرل سروسزنےعملی جامہ پہنانا تھا۔ 

دیوارکی کل لمبائی پندرہ سوفٹ کےقریب ہےاوراس کی اونچائی پچاس سےسترفٹ تک ہے مگر مغربی حصہ 350 فٹ لمبا اور ستر فٹ اونچا ہے. دیوار کے تحفظ اور بحالی کے دوران سکھ اور برطانوی دور کے آثار بھی ملے ہیں جو کافی اہمیت رکھتے ہیں۔ والڈسٹی اتھارٹی کےمطابق دیوارکی بحالی کاکام رواں ماہ کےآخرمیں مکمل ہوجائےگا اورذرائع کےمطابق وزیر اعظم عمران خان اس کا افتتاح کریں گے۔