بچوں سے زیادتی، سابق وزیر خزانہ کو 6 برس قید کی سزا

بچوں سے زیادتی، سابق وزیر خزانہ کو 6 برس قید کی سزا


( 24 نیوز ) بچوں سےزیادتی میں ملوث ویٹی کن کےسابق وزیرخزانہ اور پوپ فرانسس کے مشیر آسٹریلوی کارڈینل جارج پیل کو 6برس قید کی سزا سنادی گئی۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق77 سالہ کارڈینل پیل نے اعتراف جرم سےانکار کرتے ہوئے فیصلہ کورٹ آف اپیل میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ کارڈینل پیل نے 2بچوں کوزیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ایک متاثرہ بچہ 2014ءمیں انتقال کرچکا ہے۔ بچوں سے زیادتی کاانکشاف سامنےآنے پر پوپ فرانسس نے پیل کو عہدے سےہٹادیا تھا۔  کارڈینل پیل بچوں سےزیادتی کےمقدمے میں سزاپانے والا اعلیٰ ترین کیتھولک عہدیدار ہے۔

یاد رہےکارڈینل نے بچوں کوانیس سونوےمیں اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا تھاجب وہ میلبرن میں آرچ بشپ تھے۔