امریکا طالبان مذاکرات پر طالبان ترجمان کا بیان سامنے آگیا

امریکا طالبان مذاکرات پر طالبان ترجمان کا بیان سامنے آگیا


کابل ( 24 نیوز ) دوحہ میں ہونے والے امریکا طالبان مذاکرات پر طالبان ترجمان کا بیان سامنے آگیا، طالبان نے کسی بھی معاہدے پر پہنچنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان طالبان کا جاری ایک بیان میں کہناہے کہ امریکا سے 25 فروری کو شروع ہونے والی بات چیت آج ختم ہوگئی، مذاکرات میں افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کے انخلاء کے طریقہ کار پر بات ہوئی، مذاکرات میں افغانستان کے مستقبل پر بھی بات چیت ہوئی، ان معاملات پر پیشرفت بھی ہوئی۔ ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ اب تک کی ہونے والی پیشرفت پر اپنی قیادت سے مشاورت کی جائے گی، فائر بندی پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا،  کابل حکومت کے ساتھ بات چیت پر بھی اتفاق نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق امریکا طالبان مذاکرات پر کل دفتر خارجہ میں مشاورتی اجلاس ہوگا، اجلاس میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔