رحم دل ڈاکو کے چرچے

رحم دل ڈاکو کے چرچے


(24نیوز) چین میں ایک ڈاکو اس وقت لوگوں کی ہمدردیاں اور تعریفیں سمیٹنے میں کامیاب ہوگیا۔جب ڈاکو نے خاتون سے رقم لوٹنے کی کوشش کی مگر بعدمیں اس کا بینک بیلنس دیکھ کر رقم واپس کردی۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

یہ واقعہ چین میں پیش آیا جب ایک خاتون اے ٹی ایم سے رقم نکال رہی تھیں اوراے ٹی ایم سے 2500 یو ان رقم نکال کر خاتون جیسے ہی پلٹی تو پیچھے کھڑے چور کو دیکھ کر ڈر کے مارے ساری رقم اسے فوراً تھمادی۔ چور نے مزید رقم کے حصول کے لیے خاتون سے بینک بیلنس دکھانے کا مطالبہ کیا لیکن اس کا دل اس وقت پگھل گیا جب اس نے دیکھا کہ خاتون کے اکاؤنٹ میں مزید کوئی رقم موجود نہیں اور یوں نرم دل چورنے خاتون کو رقم لوٹا دی اور چلا گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔