دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام جزوی طور پر بند

دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام جزوی طور پر بند


(24نیوز) دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک اور اس کی زیر ملکیت ایپ انسٹاگرام کی سروس جزوی طور پر بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں فیس بک اور انسٹاگرام بند ہوگئی ہے۔ صارفین کی طرف سے شکایت کی جارہی ہے کہ فیس بک   پر تصویر یا ویڈیو شیئر کرتے ہیں تو "ایرر" آجاتا ہے اور پیغام ملتا ہے کہ  آپ اس وقت تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کر سکتے تھوؑی دیر بعد کوشش کریں۔ 

دوسری جانب فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تکنیکی وجوہات کی بنا سوشل میڈیا سائٹ فیس بک جزوی طور پر بند ہوئی ہے۔ فیس بک بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،  فیس بک جلد از جلد بحال کر دی جائے گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔