ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی آندھی اور بارش سے حادثات میں 13 افراد جاں بحق


لاہور، پشاور(24نیوز) صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں بارشوں سے پیش ہونے والے مختلف حادثات میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ، درجہ حرارت میں بھی کمی آگئی۔مری میں ہونے والی بارش سے سیاح لطف اندور ہورہے ہیں ۔ جبکہ پارا چنار میں گزشتہ دس دن سے بارش اور ژالہ باری ہورہی ہے۔

باجوڑ ایجنسی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کے باعث دیورایں اور چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ نوشہرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، بھکر میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔لنڈی کوتل کے علاقہ سدوخیل میں طوفانی بارش کے دوران حادثہ ہوا، 3 گاڑیاں ٹکرانے سے 2 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے

بارش کا یہ سلسلہ ابھی تھما نہیں بلکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر، لاہور، خیبرپختونخوا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور کوئٹہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔