وادی نیلم، پل ٹوٹنے سے 25 سے زائد سیاح نالے میں بہہ گئے

12:34 PM, 13 مئی, 2018

Read more!

مظفر آباد(24نیوز) آزادکشمیر میں وادی نیلم نالے پر قائم پل ٹوٹ گیا، خواتین، بچوں سمیت  پچیس سے زائد سیاح نالے میں بہہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر  میں گئے 25 افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے، پل ٹوٹنے کی وجہ زیادہ لوگوں کا پل پر  موجود ہونا تھا۔ پل پر وزن ہونے کی وجہ سے پل ٹوٹ گیا ، پل ٹوٹنے سے 25 سے زائد افراد جن میں بچے اور خواتین شامل تھے دریائی نالے میں بہہ گئے۔  

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی آندھی اور بارش سے حادثات میں 13 افراد جاں بحق

مقامی لوگوں کے مطابق پانی کافی ٹھنڈا اور  رفتار تیز  ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے، انتظامیہ کی جانب سے بہنے والے متاثرین کو تلاش کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے۔ 3سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 6 کو زندہ نکال لیا گیا ہے، باقیوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کی جارہی ہے۔بہنے والوں کے لواحقین غم سے نڈھال ہوگئے۔

مزیدخبریں