متحدہ مجلس عمل آج مینار پاکستان لاہور میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گی


لاہور( 24نیوز ) متحدہ مجلس عمل آج مینار پاکستان گراونڈ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی،مینار پاکستان گراﺅنڈ کرسیوں سے سج گیا،تیاریاں مکمل کرلی گئیں،دور دراز سے کارکنوں نے پہنچنا شروع کردیا ۔
مذہبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کی بحالی کے بعد لاہور کے جلسے کو سب سے بڑا جلسہ قرار دیا جارہا ہے جس کے لیے مینار پاکستان گراو¿نڈ میں اسٹیج لگادیا گیا،جلسہ گاہ کے اندر اور باہر مختلف بینرز، پینافلیکس اور پوسٹرز آویزاں کیےگئے ہیں جن پر اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان کی تصاویر اور مختلف نعرے درج ہیں۔
آج کے جلسے کے دوران متحدہ مجلس عمل کے مرکزی قائدین سیاسی لائحہ عمل اور انتخابی مہم کا اعلان کر یں گے جب کہ جلسے سے ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، لیاقت بلوچ اور دیگر خطاب کریں گے۔