پاکستانی ویٹ لفٹر مریم نسیم نے ملک کا نام روشن کردیا

پاکستانی ویٹ لفٹر مریم نسیم نے ملک کا نام روشن کردیا


سڈنی(24نیوز) نوجوان پاکستانی ویٹ لفٹر مریم نسیم نے ایک مرتبہ پھر ملک کا نام روشن کردیا ، مریم نسیم نے آسٹریلیا میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ۔ کامیابی پر مریم نسیم کہتی ہیں کہ انجری کے باوجود محنت کے سلسلے کو جاری رکھا جس کے نتیجے میں کامیابی ملی ہے۔


پاکستان کی نوجوان ویٹ لفٹر مریم نسیم نے ایک مرتبہ پھر ملک و قوم کا نام روشن کردیا ، آسٹریلیا میں ہونےو الی ویٹ اور پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں مریم نسیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ۔ مریم نسیم کا مقا بلہ سات آسٹریلوی ویٹ لفٹرز سے تھا ،کامیابی پر مریم نسیم کا کہنا تھا کہ انجری کے باعث ان کو اس ایونٹ میں شمولیت کی امید نہیں تھی انہوں نے نہیں ہاری اور ایونٹ میں شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کی”بم گرل“ لڑکیوں کیلئے مثال بن گئی

مریم نسیم نے گذشتہ برس بھی اس چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا ان کا کہنا ہے کہ گولڈ میڈل حاصل کرنا ان کا اگلا ہدف ہے ۔


وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔