فیفا فٹ بال ورلڈکپ سے قبل نیمار مشکلات کا شکار

فیفا فٹ بال ورلڈکپ سے قبل نیمار مشکلات کا شکار


(24نیوز) فیفا فٹ بال ورلڈ کپ سے قبل سابق عالمی چیمپئن برازیل کے سٹار فٹ بالر نیمار جونئیر انجانے خوف کا شکار ہو گئے ، نیمار کہتے ہیں کہ وہ میگا ایونٹ سے قبل اس خوف پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے .

روس کے میدانوں پر شیڈول فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے لئے ٹیموں نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ، برازیلین سٹار فٹ بالر نیمار میگا ایونٹ سے قبل انجانے خوف کاشکار ہو گئے ہیں .پاؤں کے کامیاب آپریشن کے بعد نیمار جو نئیر فٹ بال کے میدانو ں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کو تیار ہیں .مکمل طور پر فٹ ہونے کے باوجود نیمار جونئیر خود کو میگا ایو نٹ کے لئے تیار کرنے میں ذہنی طور پر مشکلات کا شکار ہیں .

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ویٹ لفٹر مریم نسیم نے ملک کا نام روشن کردیا

نیمار جونئیر کہتے ہیں کہ گو کہ اس وقت ہر چیز اچھی جارہی ہے مگر جب آپ کچھ عرصہ کھیل سے دور رہنے کے بعد واپس آئیں تو ذہنی خدشات ہوتے ہیں ،جس سے نکلنے کے لئے کوشش کررہاہوں اور امید ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل پوری طرح سے تیار ہوجاوں گا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔