نواز شریف نریندر مودی کی زبان بول رہا ہے: عمران خان

نواز شریف نریندر مودی کی زبان بول رہا ہے: عمران خان


اسلام آباد(24نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف صرف اپنی کرپشن بچانے کی کوشش میں ہے اور اب وہ نریند مودی کی زبان بول رہا ہے۔

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا اصل چہرہ قوم کے سامنے ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ پاک فوج او سپریم کورٹ پر الزام لگانے کے ساتھ ساتھ قوم کا مستقبل بھی داؤ پر لگا رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف 300 ارب روپے جو انکے بیٹوں کے پاس لندن میں ہیں ان کو بچانے کے لیے الزام تراشی کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف دورِ جدید کا میر جعفر ہے، میر جعفر نے بھی ذاتی مفادات کے لیے انگریزوں سے ہاتھ ملایا تھا۔ اور یہ اب اپنی کرپشن بچانے کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف ، قوم کو بتاؤ تم نے اپنے چار سالہ دورِ وزارت عظمیٰ کے دوران زبان کیوں نہیں کھولی اور کیوں کوئی کارروائی نہیں کی؟ آج بھی تو تمہارا ہی ایک مہرہ وزیر اعظم ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔