پشاورکے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں سہولیات کا فقدان

پشاورکے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں سہولیات کا فقدان


پشاور (24نیوز) خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں سہولیات کی شدید کمی ہوگئی۔ خیبرپختونخوا کے دوسرے بڑےاسپتال کی لیبارٹری میں ضروری ٹیسٹ کرانے کا اسٹاک ختم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں سہولیات کی شدید کمی ہوگئی۔ خیبرپختونخوا کے دوسرے بڑےاسپتال کی لیبارٹری میں ضروری ٹیسٹ کرانے کا اسٹاک ختم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا آپ جانتے ہیں آپ کادشمن آپ کے گھرمیں ہی موجودہے
 
لیبارٹری میں یورین، ڈینگی ، فریگنینسی ٹیسٹ کے لیے اسٹاک ختم ہوگیا۔ پیتھالوجی کے ڈائریکٹر نے ہسپتال انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ لیبارٹری کو کاغزات کی بھی کمی کا سامنا ہے۔ پیتھالوجی کے ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا ہے کہ سہولیات مہیا نہ کی گئیں تو آئی سی یو اور ایمرجنسی بھی متاثر ہونگے۔