بھارت نے بدتمیزی کی انتہا کردی

بھارت نے بدتمیزی کی انتہا کردی


24 نیوز : بھارت سفارتی آداب ہی بھول گیا، پاکستان سے آئی مہمان شخصیات سے بدسلوکی پر اتر آیا، فیض احمد فیض کی صاحبزادی اوربراڈ کاسٹر منیزہ ہاشمی کو ثقافتی شو میں شرکت اور تقریر سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق منیزہ ہاشمی نئی دہلی میں ایشیا میڈیا سمٹ میں شرکت کے لئے نیو دہلی پہنچیں۔ منیزہ ہاشمی کوہوٹل میں بتایا گیا کہ ان کے نام پرکوئی بکنگ ہی کی نہیں کرائی گئی۔ بعد میں ایشیا پیسفک انسٹیٹیوٹ فار براڈکاسٹنگ ڈیویلپمنٹ کی ڈائریکٹرنے منیزہ ہاشمی کو آگاہ کیا کہ انہیں تقریر کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملائیشیاکے سابق وزیر اعظم کے ملک چھوڑنے پر پابندی 

 واضح رہے کہ بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات سے جب اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ منیزہ ہاشمی نے لاہور پہنچ کر بھارتی ناروا سلوک پر شدید احتجاج کیا  اور کہا کہ وہ متعدد بار بھارت جا چکی ہیں۔