پولیس کا جرائم ‏پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، سینکڑوں ملزم گرفتار

پولیس کا جرائم ‏پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، سینکڑوں ملزم گرفتار


اسلام آباد(24 نیوز) وفاقی پولیس نے چار دن میں مختلف کا رروائیوں کے دوران ‏‏137ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں 21 اشتہا ری مجرمان ‏بھی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی ہدایت پر وفاقی پولیس کا جرائم ‏پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔  پولیس نے گزشتہ چار دنو ‏ں کی رپور ٹ جا ری کر دی ہے۔گزشتہ چار دنوں کے دوران جر ائم ‏پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 137ملزمان کو ‏گرفتار کیا ہے، جن میں 21اشتہا ری مجرمان بھی شامل ہیں۔

رپورٹ ‏کے مطابق گزشتہ چار دنوں میں 182 افراد کے خلاف آوارہ گردی پر ‏چالان کیا گیا۔۔ 52 بھکاریوں اور 16 قماربازوں کو گرفتار کیا گیا۔۔ 12 ‏افراد کو فوڈ ایکٹ جبکہ 60 افراد کو دیگر مقدمات میں گرفتار کیا ‏گیا۔ 13 ملزمان کو منشیا ت فروشی میں جبکہ 11ملزمان کو اسلحہ کے ‏مقدما ت میں گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید شہر ‏یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں ‏کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔