کراچی:آٹھویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی:آٹھویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار


کراچی (24نیوز)کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں خاتون کی سوشل میڈیاپربیٹی سے بااثرشخص کی زیادتی کرنے کی دہائی رنگ لے آئی، پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 15 سالہ بچی کے زیادتی کا معاملہ ، پولیس نے کیس کا مرکزی ملزم رضا بگٹی کوگرفتارکرلیا، ملزم کاکہناہے کہ اسے جھوٹے مقدمات میں پھنسایاجارہاہے عدالت میں بے گناہی ثابت کروں گا۔

گزشتہ دنوں خاتون کی اپنی بیٹی سے زیادتی کی وڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوئی تھی، خاتون نے بااثرشخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے بچی کامیڈیکل کرانے کامطالبہ کیاتھا ۔ پولیس نے مرکزی ملزم رضا بگٹی کوگرفتارکرکے مزیدتحقیقات شروع کردی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer