علیم خان قید رہیں گے

علیم خان قید رہیں گے


لاہور (24نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کےکارکنان بھی احتساب عدالت کےباہر پہنچے۔ پولیس کی جانب سےکارکنان کواحتساب عدالت جانےسےروک دیا گیا۔

 عدالت نے تفتیشی افیسر کو جلد چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ستائیس مئی تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔