شہرقائد کے مکینوں کا پانی بند،رات گئے سڑکوں پر آگئے

شہرقائد کے مکینوں کا پانی بند،رات گئے سڑکوں پر آگئے


کراچی(24نیوز) رمضان المبارک میں پانی کی بندش کے خلاف پی آئی بی کراچی کے مکین رات گئے سڑکوں پرنکل آئے ،ٹائرجلائے واٹربورڈحکام کے خلاف خوب نعرے بھی لگائے۔

رمضان المبارک میں را ت گئے پانی کی بندش کے خلاف پی آئی بی کالونی کے مکین پھٹ پڑے،مشتعل علاقہ مکینوں کا پانی کی بندش پراحتجاجا سڑک پرٹائرجلاکر ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی ۔احتجاجی مظاہرین نےعلاقے میں پانی کی عدم فراہمی پرواٹربورڈ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی 

مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔

واٹر بورڈ عملے اور پولیس کی جانب سے دو دن میں پانی سپلائی بحال کرنے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا،مظاہرین کاکہناتھاکہ اگر دو روز میں پانی نہیں آیا تو دوبارہ احتجاج کاسلسلہ شروع کردیں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer