دہشت گرد اب نہیں بچ پائیں گے، پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

دہشت گرد اب نہیں بچ پائیں گے، پنجاب حکومت کا بڑا اقدام


لاہور(24نیوز) دہشت گردی کےبڑھتے واقعات کوکنٹرول کرنےکیلئے پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے ڈی این اے کے ڈیٹا بیس بنانےکی منظوری دےدی ہے۔ڈی این اےڈیٹا بیس پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری میں بنایا جائےگا۔

ڈاکٹرطاہر اشرف کا کہنا ہے کہ ڈی این اےڈیٹا بیس سےکسی بھی مجرم تک پہنچنے میں مدد ملےگئی، ڈیٹا بیس پرابتدائی طور پر37کروڑ 70لاکھ کی لاگت آئے گی۔ پنجاب فرانزک لیبارٹری میں اب تک 70ہزارافراد کےڈی این اے سیمپل موجودہیں۔ ڈیٹا بیس سےمجرموں کےرشتےدارکےڈی این اےسےبھی مجرم کاسراغ لگایاجاسکےگا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔