آئی ایم ایف سے معاہدے کے اثرات، ڈالر مہنگا ہوگیا

آئی ایم ایف سے معاہدے کے اثرات، ڈالر مہنگا ہوگیا


کراچی(24نیوز) آئی ایم ایف سے معاہدے کے اثرات سامنے آنے لگے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت فروخت 143 روپے 70 پیسے تک پہنچ گئی۔  یورو کی قیمت 3 روپے بڑھ گئی۔  161 روپے 80 پیسے تک فروخت ہو رہا ہے۔ برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 2 روپے کے اضافے سے 187 روپے 30 پیسے ہو گئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔